اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ میں انتخابی اصلاحات کے بل کی شق203کی منظوری میں پیپلزپارٹی کے تین سینیٹر ز کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، جن تین سینیٹرز نے حکومت کی حمایت میں ووٹ دیا ان میں سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک ، خیبرپختونخوا کی خاتون سینیٹر روبینہ خالد اور بلوچستان سے پی پی پی کے رہنما فتح محمد حسنی شامل ہیں ، اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے
انہوں نے بتایا کہ فاروق ایچ نائیک ، روبینہ خالد اور فتح محمد حسنی نے پیپلزپارٹی کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ تحریک انصاف کے جو ارکان ووٹنگ کے وقت ایوان سے غیر حاضر ہوگئے انہیں بھی شوزکاز نوٹس جاری کیا جارہا ہے سب سے پہلے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر نعمان وزیر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اس کے علاوہ اعظم سواتی اور شبلی فراز کو نوٹس جاری کرنے کا امکان ہے ۔