ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑا سیاسی دھماکہ ریحام خان کون سی سیاسی جماعت جوائن کر رہی ہیں؟ حیران کن انکشاف

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے اعلیٰ قیادت سے رابطے ، پیپلزپارٹی ذرائع نے رابطوں کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے اس کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کئے ہیں جن کی پیپلزپارٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔ ریحام خان کے رابطوں کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے انہیں تاحال مثبت جواب نہیں ملا ۔ واضح رہے کہ بی بی سی سے بطور نیوز کاسٹر کیرئیر کا آغاز کرنے والی ریحام خان پاکستان منتقل ہوئیں

اور یہاں آج نیوز میں بطور اینکر فرائض سر انجام دیتی رہیں جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کا دھرنے کے دنوں میں ایک انٹرویو بھی کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا۔ یہ شادی 10 ماہ ہی چل سکی اور دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔ ان دنوں ریحام خان اپنی این جی او چلانے کے ساتھ کچھ دستاویزی فلموں کی پروڈکشن میں مصروف ہیں جبکہ خیال رہے کہ ریحام خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے خبر اس وقت سامنے آرہی ہے جب آصف زرداری گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…