کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گدھے کے گوشت کے بعد پاکستانی عوام کو گدھی کا دودھ پلانے کی بھی تیاریاں، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے شو میں گدھی کا دودھ پینے کے ایسے فوائد بیان کئے جانے لگے کہ سب دنگ رہ گئے۔ پاکستانی سوشل میڈیا سائٹ پڑھ لو کی ایک رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز میں فیصل قریشی کے شو میں رانی آپا نے گدھی کے دودھ کے کچھ ایسے فوائد بیان کئے کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ پروگرام میں بتایا گیا کہ گدھی کا دودھ انسانوں
کیلئے بھی مفید ہے اور خصوصاً یہ ماں کے دودھ کے قریب ترین چیز ہے۔ مزید یہ کہ گدھی کے دودھ میں چکنائی کم ہوتی ہے، دراصل گائے کے دودھ سے بھی کم، جبکہ اس کا ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے اور اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو متعدد اقسام کی بیماریوں اور سوزش کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے۔گدھی کے دودھ بارے باتیں سن کر حاضرین اور ناظرین پریشان نظر آنے لگے کہ کہیں گدھے کا گوشت کھلانےکے بعد انہیں گدھی کا دودھ بھی نہ پلا دیا جائے۔