جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ایل این جی سکینڈل میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کونسے بڑے بڑے بزنس ٹائیکون ملوث ہیں؟شیخ رشید نے بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت تمام مقدمات نکلے اور نیب اس میں حیلے بہانے سے کام لے رہی تھی ٗدیکھیں گے حدیبیہ پیپرزملزپرنیب ایمانداری سے ریفرنس دائرکرتی ہے یا نہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ حدیبیہ کیس تمام جرائم کی ماں ہے ٗ حدیبیہ پیپرزملزکیس شریف خاندان

کیلئے مہلک ثابت ہوگا،تابوت کے ساتھ ثبوت بھی نکلیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی اور بڑے بڑے ٹائیکون شامل ہیں ٗ ایل این جی کے معاملے پرقطرجارہا ہوں،اصل دستاویزات لے کرآئوں گا اور ثابت کروں گا کہ ایل این جی اسکینڈل میں شاہدخاقان عباسی پارٹنرہیں۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرزملز کیس میں اللہ ہمارے ساتھ ہے ٗ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…