ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نیب کا شریف فیملی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف گھیرا تنگ ، کل کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نواز شریف اور اْن کے بچوں کیخلاف 3 ریفرنسز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کر نے کی منظوری دیدی ٗریفرنسز (آج) جمعہ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے جبکہ دوریفرنسز کی منظوری کی کاپیاں نیب لاہور ٗ 2 مزید ریفرنسز کی منظوری کی نقول نیب راولپنڈی ارسال کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر میں ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف ٗان کے بیٹے حسن نواز ، حسین نواز،اور بیٹی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت اسحاق ڈار کے خلاف 4 ریفرنسز پر غور کیا گیا۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف باضابطہ طور پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت سابق وزیر اعظم نوازشریف، حسن نواز ، حسین نو از اور مریم نواز کے خلاف ریفرنس دائر کیے جائیں گے ٗ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں پر ریفرنس دائر کرنے کی منظور دے دی گئی ہے۔ریفرنسز (آج) جمعہ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے ٗنیب ہیڈ کوارٹر نے دو ریفرنسز کی منظوری کی کاپیاں نیب لاہور اور دیگر دو ریفرنسز کی کاپیاں نیب راولپنڈی کو ارسال کردی ہیں۔نیب لاہورنے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے تین بچوں کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیزجبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے ریفرنسز ایگزیکٹو بورڈ کو منظوری کے لیے بھیجے تھے۔اس کے علاوہ نیب راولپنڈی کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف عزیزیہ اسٹیل ملز اور 11 کمپنیوں سے متعلق 2 ریفرنسز الگ سے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں منظوری کیلئے بھیجے گئے۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ہفتوں میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے اور عدالت کی دی گئی مدت (آج) جمعہ کو ختم ہوجائیگی نیب لاہور اور راولپنڈی نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز تیار کرکے ہیڈ کوارٹر کو بھجوائے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…