بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سے متعلق سوال پوچھنے پر رانا ثنا اللہ کی کیا حالت ہوئی۔۔گھبراہٹ میں کیا کچھ کہہ گئے؟

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے مروانا ہے کیا؟صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کامعروف خاتون صحافی و تجزیہ کارعاصمہ شیرازی کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس سے متعلق سوال پوچھنے پر جواب۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے ٹاک شو میں شریک

معروف خاتون صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے پروگرام میں شریک صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ سے جب ریمنڈ ڈیوس سے متعلق سوال پوچھا کہ جس وقت امریکی جاسوس کو رہا کیا گیا اس وقت آپ صوبائی وزیر قانون (داخلہ)تھے توآپ بتائیں کہ آپ کو کس نے یرغمال بنا کر امریکی جاسوس کو رہائی دلوائی ، اس حوالے سے آپ بھی کچھ لب کشائی کریں جس پر رانا ثنا اللہ کے کچھ کہنے سے قبل ہی پروگرام کے میزبان محمد مالک نے کہا کہ آپ کیا رانا ثنا اللہ کو مروانا چاہتی ہیں جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہاں آپ یہ بات صحیح کر رہے ہیں کیا آپ مجھے یہ بات پوچھ کر مروانا چاہتی ہیں؟ابھی یہ وقت نہیں ہے کہ یہ باتیں کی جا سکیں۔ یہ باتیں کرنے کیلئے پہلے بہت کچھ کرنا پڑے گا اور اگر یہ نہ ہوا تو یہ ملک ایسے نہیں چل سکے گا، اب میڈیا آزاد ہے ہر چیز ایکسپوز ہوتی ہے، اب ان قوتوں کو بھی چاہئے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور اب بیٹھ جائیں اور جو یہ بات ہو رہی ہے گرینڈ ڈائیلاگ کی اس کی میاں نواز شریف نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…