پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

تاریخ میں پہلی بار امریکی کانگریس، وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور پینٹاگون ایک صفحے پر، شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ کو کیا مشورہ دیدیا؟

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کے دورے کو موخر کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے انہیں فوری طور پر چین ، روس اور ایران کے دورے کرنے چاہئیں ، ہمیں امریکہ سے لڑنا ہے نہ ان کے آگے لیٹنا ہے ، تاریخ میں پہلی بار امریکی کانگریس ، وائٹ ہاؤس ، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پینٹاگون ایک صفحے پر آگئے مگر امریکہ کو بہت جلد اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا ۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلی مرتبہ امریکی کانگریس ، وائٹ ہاؤس ، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پینٹاگون سب ایک صفحے پر ہوگئے ہیں ،یہ حقیقت پسندانہ فیصلہ نہیں ہے ، امریکہ کو بہت جلد احساس ہو جائے گا کہ وہ غلطی کر رہا ہے ، حامد کرزئی اور چین نے امریکہ کے موقف کی مخالفت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ خواجہ آصف نے اپنے دورہ امریکہ کو موخر کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے کیونکہ فی الفور آپ کو وہاں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، امریکہ جو کہنا چاہ رہا تھا وہ کہہ چکا ہے ۔ خواجہ آصف کو بیجنگ جاناچاہیے کیونکہ چین نے ہمارے لئے بہت بڑا اور مثبت سٹینڈ لیا ہے ، وزیرخارجہ کو ماسکو بھی جانا چاہیے کیونکہ روس کی پالیسی میں بھی بہت بڑی تبدیلی آئی ہے ، ممالک میں نئی اتحادی صف بندیاں ہورہی ہیں ، جیسے بھارت اور امریکہ ایک دوسرے کی گود میں بیٹھ رہے ہیں ویسے ہی روس پاکستان کے قریب آنے کا اشارہ دے رہا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس افغانستان کو سمجھتا ہے کیونکہ وہ وہاں کے کلچر ، قبائل ، لڑائی اور جیوگرافی کو سمجھتا ہے ، میری خواجہ آصف سے درخواست ہوگی کہ انہیں ایران بھی جانا چاہیے کیونکہ ایران کا بارڈر افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کیساتھ لگتا ہے اور طالبان کے بارے میں انکی بڑی واضح رائے ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ہمیں لڑنا ہے نہ ہی ان کے سامنے لیٹنا ہے ۔ ****

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…