اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اسلام آباد میں صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صوبے میں قومی وطن پارٹی کے ساتھ نیک نیتی سے اتحاد کیاگیا تھا لیکن قومی وطن پارٹی نے پاناما کے معاملے پر پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا
اور دیگر کئی معاملات میں بھی سوچ میں تضاد سامنے آیا جس کے باعث پارٹی مشاورت سے اتحاد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا.ان کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی کے رویے پر پارٹی کارکن اور صوبے کے عوام تذبذب کا شکار تھے اس لیے صرف اقتدار کی خاطر قومی وطن پارٹی کے ساتھ اکٹھے نہیں رہ سکتے تھے.انھوں نے کہا کہ اگر قومی وطن پارٹی پاناما کے معاملے پر پی ٹی آئی کا ساتھ دیتی تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔