اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مارشل لاء جب بھی لگا اس کے پیچھے پوری فوج نہیں چند لوگ ہوتے ہیں،کوئی وزیراعظم مدت پوری نہیں کر سکا،معاملہ ایسے چلتا رہا تو خدانخواستہ ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ہفتہ کو پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جب بھی ملک میں مارشل لاء لگتا ہے تو اس کے پیچھے ساری فوج نہیں ہوتی بلکہ چند لوگ ہوتے ہیں،
یہی کہتا ہوں کہ پاکستان نے اپنی منزل پانی ہے تو آئین اور قانون کی پاسداری ہی ایک ایسا راستہ ہے جس پر چل کر ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں،آج تک کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا اور اسمبلیاں بھی لگاتار توڑی جاتی رہی ہیں، اگر ایسے معاملہ چلتا رہا تو خدانخواستہ ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 55,50 دن میں شہباز شریف منتخب ہو کر آ جائیں گے،آپ سب ان کی حمایت کریں، ہم نے پاکستان کو بدلنا ہے، میں نے اقتدار کی خاطر یہ بات نہیں کی۔ وہ ہفتہ کو پارلیمانی پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف 55,50 دن میں منتخب ہو کر آ جائیں گے،آپ سب ان کو سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جو ہونا تھا ہو گیا مگر مجھے کوئی دکھ نہیں کیونکہ کوئی داغ مجھ پر نہیں ہے، ہم نے پاکستان کو بدلنا ہے، میں اقتدار کی خاطر یہ بات نہیں کر رہابلکہ پاکستان کو سہی ڈگر پر لانے کیلئے آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے۔