اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو جب کچھ نہ ملا تو نواز شریف کو نا اہل کرنے کیلئے جے آئی ٹی کے تنخواہ کے مسئلے کو بنیاد بنا کر انہیں فارغ کردیا گیا ۔سابق وزیر خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک بار پھر اپنا پرانا موقف دہرایا اور کہا کہ لوگ پاناما پیپرز کو بھول جائیں گے کیونکہ اس میں یاد رکھنے کے قابل کوئی چیز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کو نواز شریف کی حمایت میں ہونے والے 2013 کے فیصلے میں بھی کچھ نہ ملا اور اس معاملے میں نواز شریف کو پیچھے نہیں دکھیلا جا سکا تو انہوں نے جے آئی ٹی رپورٹ کا سہارا لیا اور تنخواہ کو بنیاد بنا کر نواز شریف کو فارغ کردیا گیا۔