اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین پاکستان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کیس میں گرفتارظفر حجازی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہو نے کے بعد آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ظفر حجازی
پر شریف خاندان کی معاونت کی خاطر چودھری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے کا الزام تھا جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی ہدایت کی تھی، ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے خلاف جعلی سازی کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا تھا تاہم انہوں نے حفاظتی راہداری ضمانت حاصل کر رکھی تھی جس کی منسوخی کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیاگیا تھا۔