راولپنڈی (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز لیگ اندرسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اسے اب چوہدری نثار بھی نہیں بچا سکتے،میں نے پہلے دن سے کہاتھا کہ چوہدری نثار پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز لیگ اندرسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اسے اب چوہدری نثار بھی نہیں بچا سکتے۔چوہدری نثار نے نواز لیگ کے اندر درباریوں کا بھی ذکر کیا ہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے دن سے کہاتھا کہ چوہدری نثار پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے۔