جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نیا وزیراعظم؟چوہدری نثار،ایاز صادق، سعد رفیق یاشاہد خاقان عباسی ؟شیخ رشید نے حیرت انگیزپیش گوئی کردی

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنس کھولنے کا حکم دیا تو وزیر اعظم نواز شریف بڑی مصیبت میں پھنس جائیں گے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حالات میں وہ نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنس کھلتا دیکھ رہا ہوں اور اگر ایسا ہوا تو نہ صرف وزیر اعظم نواز شریف، بلکہ ان کے بھائی و وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیلئے بھی یہ انتہائی بھاری ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ آئندہ ہفتے تک پاناما لیکس پر فیصلہ سنا دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک عدالت میں جو کچھ ہوا ہے اْس سے تو یہ واضح ہے کہ وزیراعظم اب نااہلی سے نہیں بچ سکتے، کیونکہ سب ہی الزامات ان کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آخری سماعت میں عدالت سے درخواست کرچکا ہوں کہ وہ جلد از جلد فیصلہ سنائے کیونکہ حکومت میں شامل یہ لوگ ماضی میں بھی ججز کو خریدنے کی کوششیں کرتے رہیں ہیں، لہٰذا جتنی جلدی فیصلہ آئے گا اتنا ہی ملک اور قوم کیلئے بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک عوامی فیصلہ ہوگا اور چاہے وہ کسی کے حق میں بھی آئے ہم اسے تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت پر پورا یقین ہے اور ہم جانتے ہیں کہ فیصلہ اگر ہمارے خلاف بھی ہوا تو وہ قانون اور آئین کے مطابق ہوگا۔وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اگلا وزیراعظم چوہدری نثار کو نامزد کیا جائیگا ۔نواز شریف اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں تین نام زیر غور ہیں ،ایاز صادق، سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں شریف خاندان خود پر لگائے جانیوالے الزامات سے بچ نہیں سکتا، کیونکہ اب ملک میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…