منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اقامہ کس لئے ہوتاہے؟پیپلزپارٹی کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دان کا اولین فرض جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بچانا ہے اس لیے وزیر اعظم چلے جائیں اور فیصلے سے قبل اپنا متبادل لے کر آئیں۔منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اقامہ دوہری شہریت کیلئے نہیں بلکہ ملازمت کیلئے ہوتا ہے اس لیے یہ کوئی جرم نہیں لیکن اس کو چھپانا اور اس سے حاصل آمدنی کو ظاہر نہ کرنا جرم ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما کیس میں پاناما کے علاوہ بھی بہت کچھ نکلا ہے ٗ سماعت کے دوران نعیم بخاری نے صرف ڈیڈھ گھنٹے دلائل دئیے جبکہ باقی وقت حکومتی وکلا نے لے لیا۔پاناکیس کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سماعت کے دوران ججوں کے سوالات سے مقدمہ واضح ہوجاتا ہے،دو جج صاحبان کا فیصلہ پہلے سے موجود ہے اور اب دیگر تین ججوں کا فیصلہ بھی آ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ اپوزیشن نے جمہوریت و پارلیمنٹ کو بچایا ہے اب اس کو بچانے کی ذمہ داری نواز شریف پر ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے نواز شریف کو اپنا متبادل لے کر آنا چاہیے۔وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے انھوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ہر جماعت اپنی پالیسی میں آزاد ہے،اگر کوئی جماعت نواز شریف کی حمایت کرتی ہے تو اس کا سیاسی نقصان بھی انہیں ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان جو الزامات نواز شریف پر لگا رہے تھے اب وہی الزامات مسلم لیگ نواز ٗعمران خان پر لگا رہی ہے اسی لیے میں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ عمران خان بھی سپریم کورٹ کی گرفت میں آئیں گے۔اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں صحافیوں پر تشدد پر مذمت کرتے ہوئے ہوئے مطالبہ کیا کہ رپورٹ آنے پر وزیر داخلہ ملزمان کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہاکہ اداروں کو کمزور کرنے کے لیے اداروں پر الزامات لگائے جا رہے ہیں

لیکن اداروں کا کمزور ہوناریاست کے لیے خطرناک ہے۔وزارت خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 22 ہزار جوان اور 66 ہزار شہری شہید ہوئے لیکن ہم عالمی دنیا کو باور نہیں کراسکے کہ ہم دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں،یہ ہماری وزارت خارجہ کی ناکامی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…