لاہور(این این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دوران سفر بس میں رہ جانے والے ایک لاکھ روپے ، زیورات ، موبائل فون اصل مالک کے حوالے کر دیے۔ موٹروے پولیس گا ئیڈ نس سنٹر سنٹرل زون کی ہیلپ لائن 130 پر کلیم اللہ نامی مسافر نے اطلاع دی کہ اس کا قیمتی بیگ ایک بس میں رہ گیا ہے ۔
جس پر پٹرولنگ افسران محمد عباس اور محمد اشرف نے بس نمبر بی ایس بی 975 کو روکا اور قیمتی بیک کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ بیگ کے اندر ایک لاکھ روپے، زیورات ، موبائل فون موجو د تھے ۔ جس کو موٹروے پولیس افسران نے گواہان کی موجودگی میں تمام رقم مالک کے حوالے کر دی۔.مالک نے اس موقع پر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ موٹروے پولیس کو مزید ترقی اور کامرانی عطا فرمائے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس مرزا فاران بیگ نے افسران کو ایمانداری اور دیانت کی مثال قائم کرنے پر مبارک باد بھی دی۔