اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد لاک ڈاؤن کے پس منظر میں تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف کی جانے والی مقدمہ بازی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ عدالت نے تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو باعزت بری کر دیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان کی بریت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔اس کیس میں علی بخاری ایڈوکیٹ نے تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف مقدمات کی پیروی کی تھی۔ مقدمات کے خاتمے پر علی بخاری ایڈوکیٹ نے بریت پانے والے کارکنان اور تحریک انصاف
کی قیادت کو مبارکباد دی۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ” خفیہ ایجنسیوں نے نواز شریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا ہے لیکن 500 ارب روپے بھی نکال لیں تو اسے بچا نہیں سکتے”۔نجی ٹی وی وی چینل نیو کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جے آئی ٹی ختم ہو چکی ہے لیکن تنقید اب بھی جاری ہے، در حقیقت نواز شریف جے آئی ٹی کی آڑ میں ججز پر غصہ نکال رہے ہیں۔