جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے ٗوہاں کمرہ تیارکرائیں گے ٗ عابدشیر علی

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے ٗپاگل خانے میں کمرہ تیارکرائیں گے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہاکہ گزشتہ شام ایک پاگل کی بات سنی ٗکہہ رہاتھانواز شریف کی جگہ اڈیالہ جیل ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنی جائیداد کی منی ٹریل دے دیں مستعفی ہوجاؤں گا،شیخ رشید فتح جنگ کی زمین ٗاسلام آباد کے گھرسمیت دیگرجائیداد کی منی ٹریل دیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں ٗ2018 میں بھی منتخب ہوجائیں گے۔عابد شیر علی نے کہاکہ عدالتیں فیصلے آئین ٗقانون اور شہادتوں کی روشنی میں کرتی ہیں لہذا آئین کی روشنی میں فتح نواز شریف کی ہوگی ۔وزیر مملکت نے کہاکہ کرپشن کا ٹولہ نواز شریف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے ٗ یہ سارے این آر او زدہ،نیب زدہ اور ڈاکو ہیں، ایک طرف یہ تمام چور اور ان کا مربہ ہے تو دوسری طرف پاکستان کی ترقی ہے۔ پیپلزپارٹی کی کرپشن پر باتوں سے سپریم کورٹ کے درودیوار ہل جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…