اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف پر استعفے کا دبائو ڈالنے کےلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے تک انتظار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے تک عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دینے اور نواز شریف پر استعفے کا دباؤ ڈالنے سے گریز کرے گی۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت حکومت مخالف مارچ کی کال دینے کےلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ
سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا گیا ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے تک عوامی ریلیاں اور جلسے منعقد نہیں کرےگی بلکہ مختلف شہروں اور علاقوں میں چھوٹے پارٹی کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم عدالتی فیصلے سے پہلے ہی عوام کو سڑکوں پر لے آئے لیکن اپنے کارکنان کو فعال رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ چیئرمین کی کسی بھی کال کےلئے مکمل طور پر تیار رہیں۔