اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہائوس میں مشاورتی اجلاس، قانون ماہرین کی سپریم کورٹ میں سماعت پر بریفنگ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا ہے۔ جس میں قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ میں پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس کی سماعت بارے بریفنگ دی
جبکہ کل سپریم کورٹ میں سماعت سے متعلق حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر قانونی ماہرین کے علاوہ وزیراعظم کے مشیروں، معاونین خصوصی اور اہم وزرا بھی شامل تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سازشیں کرنے اوالے عناصر ناکام ہوں گے، مخالفین اپنا کام کرتے رہیں،ہم اپنا کام جاری رکھیں گے،کچھ لوگ اقتدارکے لئے کچھ بھی کرنے کوتیارہیں،ہم اقتدارکی نہیں اقدارکی سیاست کرتے ہیںجبکہ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کر کے واپس وطن آنے والے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی حالیہ دنوں میں وزیراعظم نواز شریف سے یہ دوسری ملاقات ہے۔ ملاقات میں آئندہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر غور کیا گیا ہے۔ملاقات میں اہم قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کر کے واپس وطن آنے والے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی حالیہ دنوں میں وزیراعظم نواز شریف سے یہ دوسری ملاقات ہے۔ ملاقات میں آئندہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر غور کیا گیا ہے۔ملاقات میں اہم قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔