اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نا اہل نہیں کرنا تو باقی نا اہلوں کو بھی بحال کر دیں، جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں، مثالی سزا دیں، شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا جائے، شیخ رشید جذباتی ہو گئے، معزز ججز کو جناب اسپیکر کہہ دیا، مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیتے ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ججز کو جناب اسپیکر کہنے پر معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے سامنے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرنا اہل نہیں کرنا تو باقی نا اہلوں کو بھی بحال کردیں، شریف خاندان نے جے آئی ٹی میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں، شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مثالی سزا دیتے ہوئے جیل بھیجا جائے۔ سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتہائی جذبات ہو گئے انہوں نے اس موقع پر معزز ججز کو جناب اسپیکر کہہ کر مخاطب کیا تاہم بعد میں ججز کو جناب اسپیکر کہنے پر معذرت کرتے ہوئے بولے کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیتے جس پر کمرہ عدالت میں موجود لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ دوڑ گئی۔شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مثالی سزا دیتے ہوئے جیل بھیجا جائے۔ سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتہائی جذبات ہو گئے انہوں نے اس موقع پر معزز ججز کو جناب اسپیکر کہہ کر مخاطب کیا تاہم بعد میں ججز کو جناب اسپیکر کہنے پر معذرت کرتے ہوئے بولے کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیتے جس پر کمرہ عدالت میں موجود لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ دوڑ گئی۔