اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم استعفیٰ دینے کیلئے تیار مگر وقت کا تعین نہیں ہو سکا، شریف خاندان میں پھوٹ اور ن لیگ کی بگڑتی صورتحال نے اندرونی سازشوں کو تقویت دینا شروع کر دی، چوہدری نثار اور شہباز شریف نئی مسلم لیگ بنانے جا رہے ہیں، معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں
انکشاف کرتے ہوئے معروف اینکرپرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعظم ہائوس سے خبر ملی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے مشیروں میں استعفیٰ دینے بارے اتفاق پایا جاتا ہے مگر وقت کا تعین نہیں ہو پا رہا۔ دوسری جانب کچھ عرصے سے شریف خاندان نا اتفاقی کا شکار ہے اور وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ کے اہم رکن چوہدری نثار نے بھی خود کو وزیراعظم اور وزیراعظم ہائوس سے دور رکھا ہوا ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بہت سارے ناراض ن لیگی اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں اور اس حوالے سے ان کے دیگر جماعتوں سے رابطے بھی ہیں جبکہ شہباز شریف اور چوہدری نـثار نئی مسلم لیگ بنانے جا رہے ہیں جس میں ان ناراض اراکین کو دوسری جماعتوں میں جانے سے روک کر اپنے ساتھ شامل کر لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی بی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور وہ جلد اس حوالے سے اپنی رپورٹ دیدی گی۔جس میں ان ناراض اراکین کو دوسری جماعتوں میں جانے سے روک کر اپنے ساتھ شامل کر لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی بی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور وہ جلد اس حوالے سے اپنی رپورٹ دیدی گی۔