اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

’’میرے پاس مریم نواز کے میسیجز موجود ہیں‘‘صحافی نے مریم نواز کے ذاتی میسج بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ کیپٹن صفدر آگ بگولا ہو گئے ؟

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی کے رو برو پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی صحافی سے تلخ کلامی، مریم نواز کے میسجز کا ذکر آنے پر دختر اول کے شوہر برا منا گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی

کے موقع جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور صحافی میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔ کیپٹن (ر)صفدر اپنی اہلیہ کی پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ذاتی زندگی پر تنقید کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتی ہیں اور وہ وقت دور نہیں ہے ۔انہوں نے پی ٹی آئی سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب ! ضلع میانوالی کی ایک بیٹی اپنے باپ کی تلاش میں ہے۔اس کو اپنا سایہ تو دے دیں۔ اس کے لیے ایک راستہ تو بنا دو۔ کل کو جب وہ بنی گالہ میں زکوٰۃ کی دولت سے بنی ہوئی آپ کی وراثت میں اپنا حق مانگے گی تو عدالت اس وقت کیا قانون اور عدلیہ اس کو اپنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بیٹیوں کو ڈی چوک میں لا کر ناچ گانے کروانا آسان کام ہے۔ جب اپنے گھر پر باری آئے گی تو میں غیرت مند باپ ہونے کے ناطے سوال کرتا ہوں کہ اس وقت پتہ نہیں آپ پر وقت کیسے گزرے گا۔کیپٹن (ر) صفدر کی اس بات پر صحافیوں نے احتجاج کیا جس پر ایک صحافی نے کہا کہ میرے پاس مریم نواز کے پیغامات محفوظ ہیں جن میں ان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف انوسٹمنٹ میں آپ آ کر نوکری کریں جس پر ہم آپ کو اچھی تنخواہ دے سکتے ہیں۔ صحافی کا کہنا تھا کہ بورڈ آف انوسٹمنٹ میں نہ جانا اور آزادانہ طور پر کام کرنا میرا فیصلہ تھا۔ مریم نواز کے

پیغامات کا حوالہ دینے پر کیپٹن (ر) صفدر نے صحافی سے تلخ کلامی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ پتہ ہے میتلا صاحب! کہ آج سے پانچ چھ ماہ پہلے آپ بھی نواز شریف کی زیر کفالت کیلئے درخواست لیکر میرے پاس آئے تھے، اس کے بعد کیپٹن (ر)صفدر دوسرے صحافیوں کی جانب متوجہ ہوئے تو صحافی نے انہیں کہا کہ مجھ سے اپنی بات کا جواب تو سن لیں جس پر

کیپٹن(ر)صفدر آگ بگولہ ہو گئے اور کہا کہ مجھے آپ کا جواب نہیں چاہئے ، بیٹھ جائیں مگر صحافی نے اپنی بات جاری رکھی جس پر کیپٹن(ر)صفدر نے اس صحافی کو کہا کہ ’’میرے پاس آپ کے ماموں کے میسجز موجود ہیں جو مجھے ریاض سے بھیجے تھے، چھوڑ دیں آپ‘‘۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…