ملتان (آئی این پی)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ میں نے والدہ کی نافرمانی کی جس کی وجہ سے جیل گیا، آئندہ الیکشن کے فوری بعد شادی کروں گا،شادی میں میاں برادران کو شرکت کی دعوت نہیں دوں گا۔اداکارہ میرا میرے معیار کی لڑکی نہیں ہے کسی اچھے خاندان میں شادی کروں گا۔رہائی کے بعد ملتان آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشیددستی کا کہنا تھا کہ میں نے والدہ کی نافرمانی کی جس پر جیل گیا ،
شادی کے سوال پر جمشید دستی نے شرماتے ہوئے کہا آئندہ الیکشن کے بعد شادی کرلوں گا۔اداکارہ میرا سے شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا میرے معیار کی نہیں لہذا اچھے خاندان میں شادی کروں گا اور شادی پر نواز شریف اور شہباز شریف کو شرکت کی دعوت نہیں دوں گا۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کے دوران جمشید دستی کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وہ عید کے بعد اپنے بیٹے کی شادی کردیں گی۔