کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ کار پارکنگ فیسوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ کار پارکنگ فیسوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ،جس کا اطلاق شروع کردیا گیا ،
ائیرپورٹ پارکنگ میں کار کی فیس 90 روپے 3 گھنٹے کے لیے ،جبکہ موٹر سائیکل کی فیس 15 روپے 3 گھنٹے کے لیے ہوگی ،مقررہ وقت کے بعد کار کی فیس میں گھنٹہ30 روپے ،جبکہ موٹر سائیکل فیس میں 5 روپے اضافی وصول کیے جائیں گے،اس سے قبل ائیرپورٹ پر کار پارکنگ کی فیس 50 روپے تھے ،تاہم گزشتہ دنوں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے ائیرپورٹ کار پارکنگ کا ٹینڈر جاری کیا،جس میں 29 پارٹیوں نے حصہ لیا،جس میں سب سے زیادہ بولی لگانے والی ایک فرم کو کار پارکنگ کا ٹھیکہ دے دیا ،مذکورہ ٹھیکیدار نے نئے نرخوں کے ساتھ اطلاع کردیا،جس کی وجہ سے ائیرپورٹ پارکنگ پر تلخ کلامی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کار پارکنگ فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ کڑور روپے کی آمدنی ہوگی۔