منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ریمنڈ ڈیوس صرف دو نہیں بلکہ کتنے پاکستانیوں کا قاتل نکلا وہ کونسی خاتون تھی جس نے مرتے ہوئے امریکی جاسوس کی رہائی کی پیش گوئی کی تھی۔ ۔تہلکہ خیز انکشافات نے ہلچل مچا دی

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کنٹریکٹر(جاسوس)ریمنڈ ڈیوس کی حال ہی میں آنے والی کتاب ’’دی کنٹریکٹر‘‘نے پاکستان میں کھلبلی مچا دی ہے۔ کتاب میں سی آئی اے کنٹریکٹر(جاسوس)ریمنڈ ڈیوس نے بتایا ہے کہ کیسے اسے پاکستانی اہم شخصیات بحفاظت رہا کرانے میں اہم کردار کیا تھا۔ ریمنڈ ڈیوس پر دو پاکستانیوں کو قتل کرنے پر

پولیس نے حراست میں لیکر مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کر دیا تھا ۔ اپنے جاسوس کی رہائی کیلئے امریکی انتظامیہ نے پاکستان پر شدید دبائو ڈالا تھا جس پر اس وقت کی زرداری حکومت، اپوزیشن نواز لیگ ، آئی ایس آئی کے چیف جنرل پاشا نے مبینہ طور پر امریکی دبائو پر امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کو رہا کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اس کی رہائی کیلئے راہ ہموار کی اور قانون دیت اور خون بہا کے تحت مقتولین کے ورثا اور امریکی جاسوس کے درمیان راضی نامہ کروایا تھا۔ مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ریمنڈ ڈیوس صرف دو نہیں بلکہ چار پاکستانیوں کا قاتل تھا ۔ اس نے لاہور میں صرف دو نوجوانوں کو ہی نہیں قتل کیا بلکہ اس کی مدد کیلئے امریکی قونصل خانے سے آنیوالے جاسوسوں نے ایک پاکستانی نوجوان جو موٹر سائیکل پر سوار گھر کی جانب رواں دواں تھا گاڑی کے نیچے دے کر کچل دیا تھا جس کی نہ تو ایف آئی آر درج ہوئی اور نہ ہی امریکی جاسوس کی مدد کیلئے آنیوالے دیگر امریکی جاسوسوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔ اس نوجون کے گھر والے شور مچاتے رہے مگر کسی نے ان کے احتجاج اور شور پر کان نہ دھرے۔ چوتھا قتل ریمنڈ ڈیوس نے اس وقت کیا جب ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان فہیم کی بیوہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

اپنی موت سے قبل فہیم کی بیوہ شمائلہ کنول نے دنیا ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ، ’ہمیں خون کے بدلے خون چاہیے۔‘ہسپتال میںزیر علاج شمائلہ کنول کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں انصاف ملے اور ان کے شوہر کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو سزا دی جائے۔مقتول فہیم کے بھائی محمد وسیم کا کہنا تھا کہ 18 سالہ شمائلہ اپنے شوہر کے ہلاک ہونے کے بعد

شدید پریشانی کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس نے چوہے مار گولیاں کھائیں۔ خاوند کے قتل کے بعد فیصل آباد اپنے والدین کے گھر پہنچنے والی شمائلہ کی شادی چھ مہینے پہلے فہیم سےہوئی تھی۔واضح رہے کہ 27 جنوری 2011کو محمد فہیم اور فیضان حیدر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ریمنڈ ڈیوس کا کہنا ہے کہ انہوں نے فائرنگ اپنے دفاع میں کی تھی اور یہ دونوں افراد اس کو لوٹنا چاہتے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…