اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید نےکہا ہے کہ شہباز شریف کا پتہ نہیں لگتا کہ وہ کہاں سے بولتے ہیں، بعض اوقات وہ کہنا کچھ چاہتے ہیں اور کہہ کچھ اور جاتے ہیں، شہباز شریف کے دل میں وزیر اعظم بننے کی ایک دیرینہ آرزو رہی ہے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بننے کیلئے
ایک پیر صاحب کے پاس بھی تعویذ لینے گئے تھے اور انہیں کہا کہ کوئی ایسا تعویذ جس سے میں وزیر اعظم بن جائوں، وہ پیر صاحب اس وقت بھی حیات ہیں، میں وہ تاریخ بھی جانتا ہوں جس دن شہباز شریف اس پیر سے ملے تھے، شہباز شریف سٹیبلشمنٹ سے اپنے تعلقات اچھے رکھنا چاہتے ہیں، ان کا انداز فکر نواز شریف کے برعکس فوج کیلئے مختلف ہے۔