پشاور(آئی این پی )صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم فروری 2017سے ریٹائر ڈ ہو نے والے ملازمین کے ریٹا ئرمنٹ ہو نے والے ملازمین کے ریٹا ئرمنٹ گرانٹ میں اضافہ کا نو ٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے،جس پر عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سکیل 1سے4تک 2,30,000سکیل5سے لیکرسکیل 15تک3,30,000سکیل16تا سکیل 22پانچ لاکھ گرانٹ ملے گا۔یہ بات بروز اتوار بینو ولینٹ فنڈ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ذکاء اللہ خان نے پشاور نے اپنے دفتر میں
تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر خیر اللہ حواری کے ساتھ گفتگو کے دوران بتائی۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ سیکرٹری سلیم خان اور تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی سیکرٹری مالیات شمشاد خان جھگڑا بھی مو جو د تھے ۔ذکاء اللہ خان نے مذید کہا ہے کہ ملازمین کے مفاد کے لئے کئی ایک منصو بے زیر غور ہیں اور انشاء اللہ اضلاع سے لیکر صو بے تک بینو ولینٹ فنڈ کے تمام نظام کو آن لائن کیا جائیگا جسکے نتیجے میں ملازمین کو تمام ترسہولیات اپنے گھر بیٹھے حاصل ہو جائیگی۔