اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

آئل ٹینکر حادثہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 198 ہو گئی ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ کیا سامنے آئی؟

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی موت سے جنگ جاری ہے اور جناح اسپتال میں زیر علاج مزید دو زخمی جان کی بازی ہار گئے۔ نشتر اسپتال ملتان میں بھی زیر علاج 2 زخمیوں کو بھی موت اچک کر لے گئی۔لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔حادثے کے درجنوں زخمی سی ایم ایچ اور وکٹوریہ اسپتال بہاولپور، نشتر اسپتال ملتان اور جناح اسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہے

اور ابتدائی تحقیقات کے بعد موٹروے پولیس افسران کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے لیکن یہ سوال ابھی تک حل طلب ہے کہ مقامی پولیس جائے حادثہ پر کیوں نہیں پہنچی؟۔یاد رہے 25 جون کو صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سانحے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 198 ہو گئی ہےجبکہ مزید زخمی زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…