سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیداحمد شاہ اپنے حلقے کے غریب اورمستحق افراد کوراشن اوردیگرضروریات زندگی کی اشیاتقسیم کرنے کی بجائے ان کوچکمہ دے کرشہرکے دورے پرنکل گئے ۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ کے رہائش گاہ کے باہر درجنوںمستحق اورضرورت مندافراد راشن اورضروریات زندگی کی دیگراشیاکی
تقسیم کےلئے قطاربناکربیٹھے تھے کہ خورشیدشاہ آکران میں راشن تقسیم کریں گے اوران کی عیدپراستعمال کی اشیابھی دینگے لیکن خورشید شاہ نے ان ضرورت مندافراد کے بارے میں اپنی ملازمین سے معلومات لیںاورپھران افرادکوتپتی دھوپ میں چھوڑکراپنے بنگلے کے پچھلے دروازے سے نکل گئے اورشہرکادورہ شروع کردیااورکئی گھنٹے انتظارکے بعدیہ افراد خالی ہاتھ گھروں کوواپس چل دیئے ۔