اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان کے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں،2017 میں 19ہزار 248 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،جون کے مہینے میں بجلی کی اوسط پیداوار 18ہزار 52میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے،بجلی کی قلت کی شرح کم کرکے 15.4فیصد آئے ہیں۔
منگل کو ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں جون کے مہینے میں بجلی کی اوسط پیداور 18ہزار 52میگاواٹ تک پہنچ گئی۔رواں سال بجلی کی کمی 2ہزار 789میگاواٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ بجلی پیداوار جون 2012 میں 11ہزار 240،2013میں 11ہزار 840میگاواٹ تھی۔رواں سال بجلی کے شارٹ فال کی شرح میں بھی کمی ہوئی ہے۔2012 میں 5ہزار 830،2013میں 7ہزار 938میگاوٹ کمی کا سامنا تھا۔2012میں بجلی کی قلت کی شرح کم کرکے 15.4فیصد پر لے آئے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ 2012 میں بجلی کی قلت کی شرح کم کرکے 15.4 پر لے آئے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ 2012میں بجلی کی زیادہ طلب کے اوقات میں پیداوار 12ہزار 946 میگاواٹ تھی ۔اسی عرصے میں 2013میں بجلی کی پیداوار 13ہزار 326میگاواٹ رہی ۔2017میں بجلی کی پیداوار 19ہزار 248میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔4سال کے سفر میں لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان کے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں۔جاری کیے گئے اعداد شمار 15جون 2017تک کے ہیں۔