اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پلاننگ کمیشن آف پاکستان نےملک کے امیرترین شہروں کی ر پورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کاامیرترین ضلع کااعزازمظفرآبادنے حاصل کرلیاہے جبکہ پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کادارلحکومت لاہور کا دوسرا نمبر رہا ہے۔ جبکہ اس رپور ٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر قلعہ عبد اللہ اور سندھ کا شہرعمر کوٹ پاکستان کے پسماندہ ترین علاقے قرار پائے ہیں۔
دیہی علاقوں کی54فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔یادرہے کہ مظفر آباد 2005ءمیں مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھاجبکہ، مظفرآباد کا مرکزی بازار مدینہ مارکیٹ مکمل طور پر تباہ ہونے کے باعث صرف اسی مارکیٹ میں10ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔لیکن زلزلے کے بعد حکومت پاکستان اورعالمی اداروں نےمظفرآباد کو دوبارہ آباد کیا ہے۔پ