منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

’’پاکستان کے کئی شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ‘‘ تشویشناک صورتحال ۔۔ متعدد افراد جاں بحق

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/فیصل آباد /بہاولنگر/ بھکر(آئی این پی ) تیز آندھی اورطوفانی بارش سے پنجاب کے کئی علاقوں میں تباہی مچادی ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد جابحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں طوفانی آندھی کے باعث مختلف حادثات میں خاتون اور بچے سمیت چار معصوم افراد کی زندگیاں چلی گئیں ۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بہاولنگر ہی کی تحصیل ہارون آباد میں دیوار گرنے سے دو بچے ملبے تلے دب گئے جبکہ مختلف حادثات میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فیصل آباد میں میراں والا بنگلہ کے قریب موسلا دھار بارش سے چھت گرنے سے خاتون شکیلہ بی بی دب کر دم توڑ گئی جبکہ اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔ بورے والا میں بارش سے گرنے والی دیوار ایک انسانی زندگی نگل گئی۔ واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔اٹھارہ ہزاری میں تیز آندھی سے درخت گر گیا جس کے نیچے دب کر خاتون اور اس کا گیارہ سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ چیچہ وطنی میں بوسیدہ چھت گرنے سے دس سالہ بچہ دم توڑ گیا جبکہ پانچ خواتین زخمی ہوئیں۔ملتان اور شجاع آباد میں طوفانی بارش سے حادثات میں خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ چشتیاں میں چھ افراد زخمی ہوئے ہین جبکہ سوات کے علاقے مالم جبہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔دوسری جانب بھکر کی تحصیل منکیرہ میں ریت اور مٹی کے طوفان سے یک دم اندھیراچھا گیا، پہلے آندھی چلی اور پھر فضا میں ہر طرف مٹی چھا گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آسمان پر گرد وغبارکی دیوار تن گئی۔ طوفان کا دورانیہ 40 منٹ تک جاری رہا جس کے دوران ہرطرف اندھیرا چھایا رہا، طوفان کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیمہ کا ورد کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…