بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز پیش کردی

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز پیش کردی۔ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلیے سسٹم کا درست کرنا ضروری ہے،ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن اس کو سامنے لانے اور تیار کرنے کیلیے بنیادی ڈھانچہ اور ڈومیسٹک کرکٹ درست ہونا چاہیے، ہمارے یہاں اداروں کی ٹیمیں رہی ہیں،ان میں اجارہ داری اصل ٹیلنٹ کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں جاوید میانداد اور دیگر پلیئرز سامنے آئے، وسیم اکرم اور وقار یونس کو میں لایا، بیشتر کھلاڑی کانٹی میں مسابقتی کرکٹ سے اپنی کارکردگی میں نکھارلانے میں کامیاب ہوئے، ہمیں ڈومیسٹک سسٹم ایسا بنانا چاہیے کہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کے بجائے کھل کر سامنے آئے لیکن کرکٹ سے نابلد لوگ درست فیصلے نہیں کرسکتے، الیکشن فکس کرنے والے کو کھیل کی باگ ڈور سونپی گئی ہے، اگر پورے پاکستان میں کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلیے نجم سیٹھی ہی ملے ہیں تو اس کا مطلب ہوا کہ آپ کو بہتری لانے کی کوئی فکر ہی نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا کام نہیں کہ وہ چیئرمین پی سی بی نامزد کرے،ایک جمہوری نظام ہونا چاہیے جس میں کھیل کی خدمت کا جذبہ رکھنے والا اور اہل عہدیدار منتخب ہو۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس عہدے کیلیے احسان مانی جیسا تجربہ کار فرد موزوں ہے، وہ آئی سی سی کے سربراہ رہ چکے، کھیل اور اس کے تقاضوں کو سمجھتے ہیں، بہتر فیصلے کرسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…