اسلام آباد،کراچی(آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ،ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق جنوب مغربی علاقوں سیہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب69 فیصد ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو میں 46، جیکب آباد 45، ،لاڑکانہ، موہنجوداڑو، روہڑی، سکھر 44، دالبندین،نوکنڈی ، پڈعیدن میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 19اور زیادہ سے زیادہ 36، اسلام آباد 19اور 35،کراچی میں 30اور36،پشاور 22اور37،کوئٹہ میں کم سے کم 16اورزیادہ سے زیادہ 35،گلگت 14اور33جبکہ چترال میں کم سے کم 16اورزیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
مالاکنڈ، ہزارہ فاٹا، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
10
جون 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں