\(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے اسلام آباد، راولپنـڈی سمیت بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، فاٹا ، گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہوائوں، آندھی ، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور
گرم رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت لاہور، گوجرنوالہ، ساہیوال،ملتان کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش پشاور میں38 ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49، دادو، جیکب آبادمیں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔