بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان سمیت کئی ناراض رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت ،پیپلزپارٹی کو لینے کے دینے پڑ گئے، حیرت انگیزصورتحال

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سمیت کئی ناراض رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت اورپارٹی ورکرز کی بڑھتی ہوئی بے چینی پر پیپلزپارٹی نے رمضان میں بھی رابطہ مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ،پارٹی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری 8جون کوملتان میں کارکنوں کے ساتھ افطارڈنر کریں گے ۔ذرائع کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹوزرداری پورے ملک میں جائیں گے

اور کارکنوں وپارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے گلے شکوے دورکرنے کی کوشش کریں گے جبکہ چئیرمین بلاول بھٹو افطارڈنرکی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ،نذرگوندل سمیت کئی ناراض رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرجیالوں میں خاصی بے چینی پائی جاتی ہے۔چندروزقبل ملتان میں جنوبی پنجاب کے نومنتخب عہدیدران کے اعزازمیں دئیے گئے افطارڈنرکی تقریب میں بھی سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی اورمخدوم احمد محمود کے سامنے بعض عہدیدران پارٹی کی صورتحال پر پھٹ پڑے۔ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے محمودحیات ٹوچی خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی تنظیم نو کا اعلان ہونے کے باوجود نظریاتی کارکن آج بھی مایوسی کا شکارہیں۔اگرکارکنوں کومایوسی سے نکالنا ہے تو بلاول بھٹوزرداری کو منظرعام پر لایا جائے اورشریک چئیرمین کو پیچھے لے جایا جائے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سمیت ناراض رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرپیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ بعض لوگ اپنے مفاد کیلئے دوسری پارٹیوں میں جارہے ہیں،جو لوگ پارٹیاں چھوڑ کر جارہے ہیں ،کیا انہیں یقین ہے کہ وہ جس پارٹی میں جارہے ہیں وہ اقتدار میں آئے گی؟۔پیپلزپارٹی ایک نظریے اورتحریک کا نام ہے ،جس پارٹی میں نظریات ہوں گے وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی،پیپلزپارٹی کافلسفہ اورمنشورقائم رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…