اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس نے پاکستان کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی،ایساہتھیارملکربنانے کا فیصلہ کہ بھارت میں کھلبلی مچ گئی

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ پیٹرزبرگ /اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ سرمایہ کاری اور تعاون کے نئے افق کھولنا چاہتا ہے،روس پاکستان کی سرمایا کار دوست پالیسیوں بالخصوص بڑی صنعتوں اور کار سازی میں پیشرفت سے استفادہ کرے۔ وہ ہفتہ کو سینٹ پیٹرزبرگ روس میں روسی وزیر برائے صنعت و تجارت ڈینس منتروو سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔

ملاقات کا مقصد دو طرفہ تعاون خصوصا صنعتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی حالیہ دنوں روس کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ روسی وزراء سے ملاقات کے علاوہ سینٹ پیٹرسبرگ عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے روسی وزیر صنعت کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ہائے روس سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔ روسی وزیر صنعت نے پاکستان کو سخوئی سپر جیٹ پرجیکٹ میں سرمایا کاری اور فروخت کی پیشکش کی۔ روسی حکام نے وفاقی وزیر کو شمال جنوب پائپ لائن منصوبے ، اس کے ممکنہ معاشی ثمرات اور پاکستان کیلئے سرمایا کاری کے امکانات سمیت درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے وعدہ کیا کہ وہ وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل تک روسی پیغام پہنچائیں گے۔ وفاقی وزیر نے پاک چین اقتصادی راہداری، سیاسی و معاشی استحکام، موجودہ حکومتی معاشی پالیسیوں اور بالخصوص آٹو پالیسی سے متعلق روسی حکام کو مطلع کیا جس میں انہوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر سینٹ پیٹرسبرگ کے علاوہ ماسکو کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ اہم حکومتی اہلکاروں اور وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر کی معاونت سینٹ پیٹرسبرگ میں مقیم پاکستان کے اعزازی کونسل جنرل رؤف رند اور سینئر پاکستانی سفارتی اہلکار عطاء المنیم شاہد نے کی۔واضح رہے کہ سخوئی سپر جیٹ ایئربس اور بوئنگ کی طرز کا سوار بردار جہاز کا منصوبہ ہے جو آئندہ دو سال میں مکمل ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…