اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مشیر اور گجرات سے سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ غضنفر گل نے بھی پیپلزپارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ غضنفر گل کی بیک ڈور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے بات چیت جاری ہے ۔ ذرائع صاحبزادہ غضنفر گل جلد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
سے ملاقات کریں گے اور مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کریں گے ۔صاحبزادہ غضنفر گل کے بھائی مظہر علی خان اس وقت مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن ہیں اورمظہر علی خان نے 2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو شکست دی تھی ۔