جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

طبل جنگ بج گیا،ن لیگ کے وزراءکو خطرناک ہدایات جاری، کیا ہونیوالا ہے؟ تشویشناک انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماوسابق رکن قومی اسمبلی سردارنیبل گبول نے کہاہے کہ پاناماکیس کی تحقیقات کےلئے بنائی گئ جے آئی ٹی کے خوف سے وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی شہید بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزراء کو خطرناک ھکم جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماسردارنبیل گبول نے کہاکہ وفاقی حکومت اور

حکومتی رہنما ء جان بوجھ کر تنازعات پیدا کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنی منی ٹریل نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حاضر سروس ججزاور ان کے خاندان اور بچوں کے اوپر ریمارکس دیں، ججز کے بچوں تک کو دھمکی دیں تو ان کو کیا لگتا ہے کہ ججز خاموش رہیں گے اور جواب نہیں دیں گے؟ نبیل گبول نے کہا کہ ججز نے صحیح کہا کہ یہ لوگ مافیا ہیں۔نواز شریف خود کو پیبلو ایسکو بار سمجھتے ہیں۔ پیبلو ایسکو بار کا تعلق اطالوی مافیا سے تھا ۔ پیبلو ایسکو بار کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس چل رہے تھے تو اس نے سپریم کورٹ کو ہی بم سے اڑا دیا تھا ۔ن لیگی رہنما بھی انہی حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے تمام وزرا کو ہدایت کر دی ہے کہ آپ لوگ تیار رہیں ، آپ لوگوں کو سڑک پر آنا ہے۔یہ لوگ ججز کے ساتھ محاذ آرائی چاہتے ہیں اور نواز شریف خود یہ چاہتے ہیں کہ وہ نا اہل ہو جائیں اورنوازشریف اپنی صاحبزادی اب مریم نواز کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ نبیل گبول نے کہا کہ فی الوقت اسلام آباد میں آرٹیکل 245 لاگو کیا گیا ہے لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں آرٹیکل245پورے ملک میں لگ جائے گا۔ کیونکہ عوام جب حکومت کے خلاف باہرنکلیں گے توخانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔اوراس کے بعد حکومت کے لئے اقتدارمیں ٹھہرنامشکل ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…