اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نہال ہاشمی کی دھمکیوں نے رنگ دکھانا شروع کر دیا۔ پانامہ کیس فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف اختلافی نوٹ لکھنے والے جج جسٹس آـصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد کا بنچ میں بیٹھنے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ اوصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اسد کھرل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں
انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نہال ہاشمی کی دھمکیوں کے بعد پاناما کیس لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد ،جنہوں نے وزیر اعظم کی نااہلی کے حوالے سے اپنے اختلافی نوٹ میں فیصلہ دیا تھا ،نے چیف جسٹس آف پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے کہ انہوں نے جو فیصلہ دینا تھا وہ دے دیا ،لہذا اب وہ دوبارہ پاناما کیس کے بینچ میں نہیں بیٹھیں گے۔