اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صحافیوں کو ہدایت کی ہے کہ میرے حوالے سے برہمی کا لفظ استعمال نہ کیا کریں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے صحافیوں کو انتباہ کیا کہ اسے میری برہمی نہ کہا جائے، میں برہم نہیں ہوتا، یہ میری آبزرویشن ہے، میرے حوالے سے برہمی کا لفظ
استعمال نہ کیا کریں۔یادرہے کہ عمومی طورپر عدالت میں کوئی جواب جمع نہ کرائے جانے یا کسی کی عدم پیشی پر اگر عدالت کی طرف سے ناراضی یا اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جائے تو میڈیا نمائندے اسے برہمی قراردیتے ہیں لیکن اب چیف جسٹس نے اپنے تئیں ایسا لفظ استعمال کرنے کی ممانعت کی ہے