اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاناما لیکس اسیکنڈل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی ابتدائی کارروائی کے بعد وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف اپنے صاحبزادے حسین نواز سے زیادہ قابل اپنے کزن طارق شفیع کو سمجھتے ہیں
اور جب انھوں دیکھ لیا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران کئی گھنٹوں تک کیے جانے والے سوالات کے بعد صورتحال مشکل ہورہی ہے تو اب وہ عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہا، ‘میرے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ قاضی خاندان نے پاکستان آنے کے لیے فوج سے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے اور اگر انہیں سیکیورٹی کی یقین دہانی کروا دی گئی تو 3 یا 4 جون کو قاضی خاندان بھی اپنا بیان ریکارڈ کروانے پاکستان آجائے گا۔