جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونیوالوں کیلئے پاک فوج نے بڑا کام کردکھایا

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہا ہے کہ پاک فوج افغان فائرنگ سے متاثرہونیوالے تمام افرادکاخیال رکھے گی،شہداکے بچوں کوایف سی کیاسکولوں میں مفت تعلیم دی جائیگی، ایف سی ہیڈکوارٹرزمتاثرین میں 25 ملین روپے تقسیم کرچکی ہے،متاثرین میں ریلیف پیکج تقسیم کیے گئے،شہدا کے لواحقین میں 34لاکھ نقداور1.42 ٹن راشن تقسیم کیاگیا۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 5 مئی کو افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے دوران مقامی افراد کی جانب سے دی گئی قربانیوں کے اعتراف میں چمن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شہدا کے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج 5مئی کے واقعے کے متاثرہ شہریوں کا ہر ممکن خیال رکھے گی۔ اس موقع پر افغان جارحیت کے متاثرین میں خصوصی ریلیف پیکیج بھی تقسیم کیا گیا اور متاثرین کو 34 لاکھ روپے نقد رقم اور 1428 کلوگرام راشن بھی تقسیم کیاگیا ۔ اس سے پہلے ایف سی کی جانب سے بھی دونوں دیہاتوں میں ڈھائی کروڑروپے نقد رقم کی امداد تقسیم کی جا چکی ہے، اس کے علاوہ ایف سی کے سکولوں میں شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ تقریب میں صوبائی حکومت کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور سانحہ چمن کے متاثرین کیلئے خصوصی امداد فراہم کی۔ سول انتظامیہ نے پاک آرمی اور ایف سی کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ مردم شماری کے درون چمن افغان باڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے46افراد زخمی اور 9شہری شہید ہو گئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی تین چوکیاں تباہ. چمن میں افغان فورسز کی پاک فوج کی چیک پوسٹ پر بلاجواز فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی جس کے نتیجے میں  46افراد زخمی  جبکہ 9شہید ہو گئے جس کے بعد اس بارڈرپرحالات کشیدہ ہوگئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…