ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں پیپلز پارٹی چترال کے اہم راہنما اور سابق بیوروکریٹ سلطان وزیرخان نے اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات کی۔دوران ملاقات انہوں نے اے پی ایم ایل کے سربراہ سید پرویز مشرف سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور آل پاکستان مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔بعد ازاں انہیں اے پی ایم ایل چترال کا صدر مقررکردیا گیا۔

اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر محمد ریاض خان اور مرکزی چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔واضح ہو کہ سلطان وزیر خان پیپلز پارٹی چترال کے اہم راہنما رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بذات خود انہیں چترال سے امیدوار نامزد کیاتھا۔اے پی ایم ایل کے راہنماؤں نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے اے پی ایم ایل چترال مزید مضبوط،فعال اور منظم ہوگی۔پارٹی راہنماؤں سے گفتگو میں سلطان وزیر خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں چترالی عوام کے مسائل سب سے زیادہ سید پرویز مشرف نے حل کئے۔ چترالی عوام آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔ لواری ٹنل علاقہ کے عوام کی بنیادی ضرورت تھی۔تب چترال کے لوگ چھ چھ ماہ تک بیرونی دنیا سے منقطع رہتے تھے۔سید پرویز مشرف کو اس بات کا احساس ہوا اور انہوں نے اس منصوبے پر کام شروع کیاجو اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ گو کہ آج کے حکمران اس کا افتتاح کر کے اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں مگر چترالی عوام اچھی طرح یہ بات جانتے ہیں کہ لواری ٹنل سید پرویز مشرف کا کارنامہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سید پرویز مشرف کے بعد آنے والے حکمرانوں نے چترالی عوام کو یکسر فراموش کردیا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سید پرویز مشرف کی قیادت پر اعتماد کا

اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چترال کے گھرگھر میں اے پی ایم ایل کا پیغام پہنچائیں گے اور چترالی عوام ایک مرتبہ پھر سے کامیابی کا سہرا سید پرویز مشرف کے سر باندھیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…