اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

’’CONFESSION OF AN ECNOMIC HIT MAN‘‘سابق بیوروکریٹ کا دھماکہ خیز انکشاف

datetime 28  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمرانوں کو خریدا جاتا ہے اور وہ ایسے قرضے لیتے ہیں جن کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا، نواز شریف بھولے نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہونیوالی بین الاقوامی سازش کا حصہ۔ سابق بیوروکریٹ و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بیوروکریٹ

و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اتنے بھولے بھالے نہیں ہیں،جوبندہ 40سال سے کاروبارکررہاہو۔جس کوپتاہوکہ چینی کی بوری کاریٹ کیاہے ۔مارکیٹ میں 50روپے کلوچینی کو120کی کیسے بیچناہے،جس بندے کویہ پتاہوکہ سریاکیسے بنتاہے اور مارکیٹ میں سریے کی قیمت زیادہ کیسے ہوجاتی ہے؟وہ بندہ اتنابھولابھالانہیں ہوسکتاکہ اس ملک کوقرضے میں ڈبوکرچلاجائے۔لیکن یہ بین الاقوامی سازش کاحصہ ہے۔ اپنی بات کے ثبوت کے طور پر اوریا مقبول جان نے توجیہہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1947میں برصغیرپاک وہندایک ملک تھا،انگریزمیرے باپ کارشتے دارنہیں تھاکہ وہ ہم پرقرضہ لے کرخرچے کرتا۔انگریزکے دورمیں ملک پرایک روپے قرضہ نہیں تھا۔یہاں پریونیورسٹیاں ،ریلوے سسٹم ،زرعی نظام ،ہسپتال،سڑکیں ،ڈاک سسٹم بنائے گئے۔50ہزارپاؤنڈلیوی کی مدمیں انگلینڈ بھی جاتاتھا۔لیکن آج اس ملک کے ہربچہ مقروض بنادیاگیا ہےجوکہ بین الاقوامی سازش ہے ۔اوریا مقبول جان نے ایک غیر ملکی مصنف جان پرکن کی کتاب’’کنفیشن آف این اکنامک ہٹ مین‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جان برکٹ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے حکمرانوں کو خریدا جاتا ہے اور وہ ایسے قرضے لیتے ہیں جن کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…