بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے ارکان دراصل اسمبلی میں کیا کررہے ہیں؟افسوسناک انکشاف

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں حکومت ایک بار پھر کورم پورا کر نے میں ناکامی ہوگئی ‘اسمبلی میں 102ممبران کی حاضری ایوان میں صرف 43حکومتی اراکین موجودہونے کا انکشاف ‘پنجاب حکومت کا صوبے میں 4نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ‘اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق پچاس منٹ تاخیر سے سپیکر

رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز میں ایوان میں صرف ایک رکن موجود تھا۔اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ جیل خانہ جات اور صنعت و تجارت کے محکموں کے متعلق سوالا کے جواب وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا نے دیے جبکہ شیخ الاؤ الدین محرک کی عدم موجودگی پر کسی ایک سوال کا جواب بھی نہ سکے ۔جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس کے آغاز میں صرف ایک رکن موجود تھے وہ بھی اپوزیشن کے۔وقفہ سوالات کے دوران وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا نے کہا صوبے بھر کی جن جیلوں میں ڈاکٹرز کی کم ہے ان کو تین ماہ کے اندر ا ندر پورا کرلیا جائے گا۔اس کے علاوہ پنجاب حکومت صوبے میں مزید 4نئی جیلیں بنا نے جا رہی ہے۔جیلوں میں قیدیوں کیلئے ووکیشنل کورسز کا آغاز کیا جارہا ہے اس کے ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم بھی جاری ہے ۔اس کے ساتھ جو قید خواتین حاملہ ہوتی ہیں ان کیلئے مکمل علاج کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،لاہور یونیورسٹی اور سرگودھا یونیورسٹی کے ساتھ ملکر بھی مختلف پروجیکٹس کا آغاز کردیا ہے۔بعد ازراں پی ٹی آئی کے رکن مراد راس نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر پندرہ منٹ کا وقفہ کیا گیا لیکن حکومت کورم پورا نہ کرسکی۔سپیکر رانا محمد اقبال نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…