جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پھر دھرنا،تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزارت پانی و بجلی اور و زیر اعظم آفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ دوسروں کو شرم دلانے والے وزراء خود کب شرم کریں گے ‘ خیبر پختونخوا 4ہزار میگا واٹ سے اوپر بجلی پیدا کر ترہا ہیہ ‘ طلب 2100 میگا واٹ ہے جبکہ صرف 900 میگا واٹ بجلی دی جا رہی ہے ‘ ڈان لیکس پر قوم کی تسلی نہیں ہوئی ‘

مہرے فارغ کرنے کی بجائے ملکہ کو فارغ کیا جائے ‘ نواز شریف اور آصف علی زرداری خود اپنی ذات میں کرپشن کی یونیورسٹیاں ہیں ‘ دونوں نے منی لانڈرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں ‘ وزیر اعظم نے سعودی عرب میں اڑھائی گھنٹے لگا کر تقریر یاد کی ‘ایک سکینڈ تقریر کا موقع نہیں دیا گیا ‘ ہماری خارجہ ‘ داخلہ سمیت ہر پالیسی ناکام چکی ہے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا کہ2 وزراء انگلیاں دکھا دکھا کر چھوٹے صوبوں کو دھمکیاں دیتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ملک میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ خیبر پختونخوا میں 18 سے 19 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ خیبر پختونخوا 4 ہزار 680 میگا واٹ بجلی پیدا کر کے وفاق کو دے رہا ہے۔ کے پی کے کی اپنی بجلی کی طلب 2100 سے2200 میگا واٹ ہے جبکہ ہمیں صرف 900 میگا واٹ بجلی دی جا رہی ہے۔ معاملے پر جب ہم احتجاج کرتے ہیں تو ایک وزیر یہاں گالیاں دینا شروع کر دیتا ہے۔ خیبر پختونخوا سے سستی بجلی خرید کر مہنگے داموں بجلی دی جاتی ہے ہم پھر بھی خاموشی سے بل ادا کرتے ہیں ۔ سب سے زیادہ بجلی چوری وزیر اعظم نواز شریف کے حلقے میں ہو رہی ہے۔ وہاں بجلی بند کیوں نہیں کی جاتی۔ سرکاری اداروں کے ذمہ بجلی کے واجبات ہیں بند کرنی ہے

تو ان کی کریں۔ چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ کے پی کے سے بلوں کی 99 فیصد ریکوری ہوتی ہے۔ رمضان المبارک کے آنے میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ ان 3 سالوں میں بجلی کے منصوبوں پر اربوں روپے لگائے گئے لیکن بجلی پھر بھی نہیں ہے۔ چوری وزارت کے اندر ہے ‘ 2013ء میں شارٹ فال 5000 میگا واٹ تھا اب 7000 ہزار میگا واٹ ہے۔ اپنی خامیاں تلاش کرنے کی بجائے اوپر سے کے پی کے میں ٹرانسفارمر کی ورکشاپس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی میں 980 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا۔ اگر ٹرانسمیشن لائن ہے تو وہ بھی ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ معاملے پر بجٹ سیشن میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو وزارت پانی و بجلی اور وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے متعلق اپنے وعدے یاد کریں۔ 10,10 مرتبہ ایک ہی منصوبے کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں ‘ گھروں ‘ سکولوں میں کہیں بھی بجلی نہیں ہے۔ سندھ ‘ بلوچستان ‘ کے پی کے اور جنوبی پنجاب کے لوگ بجلی کے لئے ترس رہے ہیں۔ خواجہ آصف بتائیں خود کب شرم کریں گے۔

حکومت بتائے کہ 4 سال میں کتنے ڈیم بنائے اور کتنے میگا واٹ بجلی پیدا کی۔ لوگوں کے پاس کھانے کی روٹی نہیں یہاں 200 ارب کی میٹرو بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے سعودی عرب میں اڑھائی گھنٹے لگا کر تقریر یاد کی لیکن تقریر کے لئے ایک منٹ نہیں ملا۔ جندال سے چھپ کر ملاقات کی جاتی ہے سجن جندال پورے پاکستان میں کسی ایک کا بھی سجن نہیں ہے۔ صرف وزیر اعظم کے سجن جندال کے پاکستان اور پاک فوج مخالف بیان کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکمرانوں نے جان بوجھ کر کمزوری دکھائی جس کا بھارت کو فائدہ ہوا۔ ہماری خارجہ اور داخلہ دونوں پالیسیز ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر ہمیں آج بھی تسلی نہیں ہوئی۔ پوری قوم حقیقت جاننا چاہتی ہے۔ مہرے فارغ کرنے سے کچھ نہیں ہو گا ’’ملکہ ‘‘ کو فارغ کیا جانا چاہیے تھا۔ ڈان لیکس پر 2 نہیں 3 فریق ہیں تیسری فریق قوم ہے جس کے ہم نمائندے ہیں۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ دونوں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری کرپشن ‘ منی لانڈرنگ کے میدان میں اپنی ذات میں خود یونیورسٹیاں ہیں۔ وزیر اعظم ہٹ دھرمی چھوڑ کر فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…