ن) لیگ نے تحریک انصاف کے کس بندے کو 80لاکھ روپے بھیجے ؟نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

24  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان عمران خان پر ذاتی حملے کر رہے ہیں ‘ حکومت کے کارندے عمران خان کے خلاف غلیظ باتیں کرتے ہیں ‘ (ن) لیگ روزانہ ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے ‘ ہمارے آدمی کو خریدنے کے لئے 80 لاکھ روپے بھیجے گئے ‘ نیوز لیکس میں نواز شریف خود ملوث تھے ‘ نیوز لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے ‘

(ن) لیگ قوم سے جھوٹ بول رہی ہے ‘ راہ راست پر آ جائے ‘ (ن) لیگ کے پاس صرف گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں رہ گیا۔ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ غلیظ زبان کا استعمال (ن) لیگ کا معمول بن گیا ہے۔ حکومت کے کارندے عمران خان کے خلاف غلیظ باتیں کرتے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی ابتداء نواز شریف سے ہوئی تھی۔ نیوز لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے۔ نیوز لیکس میں نواز شریف خود ملوث تھے۔ نعیم الحق نے کہا کہ (ن) لیگ قوم سے جھوٹ بول رہی ہے۔ راہ راست پر آ جائے۔ عمران خان پر الزامات کی تمام تفصیلات عدالت میں جمع کروا دی ہیں۔ عمران خان کی دیانتداری پر کوئی شبہ نہیں کر سکتا۔ (ن) لیگ والے روزانہ ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے آدمی کو خریدنے کیلئے 80 لاکھ روپے بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس صرف گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں رہ گیا۔ حکومتی ارکان عمران خان پر ذاتی حملے کر رہے ہیں۔ ہم نے کبھی نواز شریف کی ذات پر حملے نہیں کئے۔ روزانہ 7 ارب کا قرض لے کر معیشت کو تباہ کر دیا گیا۔ عمران خان نے اپنے وکیل کو لیگل نوٹسز کا منہ توڑ جواب دینے کا کہہ دیا ہے۔عمران خان پر الزامات کی تمام تفصیلات عدالت میں جمع کروا دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…