اسلام آباد ( آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کا ترجمان بچہ ہے، اسے کیا کہوں ، چوہدری نثار میں ہمت ہے تو خود سامنے آئے، گردشی قرضوں میں اضافے کی سمجھ نہیں آ رہی ،اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے،پی اے سی قوم کے پیسے کا حساب لینے کیلئے بیٹھی ہوئی ہے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزارت پانی و بجلی کے حکام کی بریفنگ سے مطمئن نہیں، واپڈا نے مزید وقت مانگا ہے ، ہم نے دے دیا ہے کیوں کہ ہم اس معاملے کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہتے،ہم نتائج چاہتے ہیں۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ گزشتہ 3سالوں میں پٹرول کی قیمت آدھی ہوئی، لائن لاسز میں کمی ہوئی، بجلی کی قیمت دوگنا سے بھی بڑھ گئی، پھر بھی گردشی قرضے 402ارب تک کیسے پہنچ گئے، پی اے سی قوم کے پیسے کا حساب لینے کیلئے بیٹھی ہوئی ہے، بتایا جائے کہاں پر مسئلہ ہے جس کی وجہ سے گردشی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے وزارت داخلہ کی طرف سے اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت داخلہ کا ترجمان بچہ ہے ، اسے کیا کہوں ، چوہدری نثار نے اسے سامنے کر رکھا ہے، میں بھی کسی کو سامنے کر سکتا ہوں لیکن نہیں کیا، وزیر داخلہ میں ہمت ہے تو خود سامنے آئے۔انہوں نے وزارت داخلہ کی طرف سے اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت داخلہ کا ترجمان بچہ ہے ، اسے کیا کہوں ، چوہدری نثار نے اسے سامنے کر رکھا ہے، میں بھی کسی کو سامنے کر سکتا ہوں لیکن نہیں کیا، وزیر داخلہ میں ہمت ہے تو خود سامنے آئے۔