اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

’’دبنگ کارروائی، بڑی کامیابی‘‘ کتنے خطرناک دہشتگرد جہنم واصل؟

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قلات کے علاقے سوراب میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ ادھر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشگرد کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ملتان میں قدیر آباد کے قریب ڈاکوؤں کو لے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزموں کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ادھر جھنگ میں سرگودھا روڈ پر پکی کوٹھی کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ گولی لگنے سے ایس ایچ او تھانہ صدر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے ملک بھر میں آپریشن “رد الفساد” کے تحت اب تک سیکڑوں امن دشمنوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…